جہاں محبت ہوتی ہے وہاں مال خوشی سے جاتا ہے
جہاں مال جاتا ہے پھر وہاں ہی تو محبت ہوتی ہے
تشریح
قلعہ ہستی
انسان فطری طور پر اپنے مال سے محبت کرتا ہے، اس لیے وہ اسے ہر جگہ خرچ نہیں کرتا بلکہ اسی شخص پر خرچ کرتا ہے جس سے اس کے دل میں محبت اور وابستگی ہوتی ہے۔ پھر جب وہ اپنے محبوب مال کو کسی پر خرچ کرتا ہے تو اس شخص کے ساتھ اس کی محبت اور قربت مزید بڑھنے لگتی ہے۔ اس طرح پہلے محبت مال کو اس شخص کی طرف لے جاتی ہے، اور پھر مال کا خرچ ہونا اسی محبت کو مزید مضبوط کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان جس پر اپنا مال خرچ کرتا ہے، اس سے محبت، قدر اور توجہ کی توقع بھی رکھنے لگتا ہے، کیونکہ اس کا دل اس تعلق میں مزید جڑ چکا ہوتا ہے۔ اور اسے وہاں سے محبت ضرور چاہیے ہوتی ہے
جہاں محبت ہوتی ہے وہاں مال خوشی سے جاتا ہے
جہاں مال جاتا ہے پھر وہاں ہی تو محبت ہوتی ہے
Book (English)Know Thy Self
کتاب (اردو)خود کو جان
Volume · QuotationVolume 1 · Quotation 114
جلد · قولجلد اول · قول ۱۱۴
Author
Peer e Tareeqat, Rahbar e Shariat, Al Shaikh — Peer Allama Waseeq Ahmed
مصنف
پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، الشیخ — پیر علامہ وثیق احمد