جب کوئی آپ کی قدر کرے
اپنی قدر جانے تاکہ دوبارہ کرے

تشریح

اگر کوئی آپ کی عزت کر رہا ہے تو آپ بھی اپنے آپ کو عزت دار سمجھیں، اپنی عزتِ نفس کی حفاظت کریں اور ایسا کوئی عمل نہ کریں جو آپ کے وقار اور کردار کو مجروح کرے۔ بعض اوقات انسان کو زندگی میں اتنی عزت، محبت یا احترام نہیں ملا ہوتا کہ وہ خود کو قابلِ عزت ہی نہیں سمجھ پاتا۔ اسی لیے جب کوئی اس کی عزت کرتا ہے تو وہ اس عزت پر یقین نہیں کر پاتا اور اس کے اندر اعتماد بھی پیدا نہیں ہوتا۔ ایسے موقع پر انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی قدر کو پہچانے، اپنی خوبیوں کو سمجھے اور اپنے کردار کو اس عزت کے مطابق قائم رکھے۔

اگر انسان اپنے کردار کو خود ہی نقصان پہنچائے، ایسے رویے اختیار کرے جن سے لوگوں کا اعتماد ٹوٹ جائے یا اس کی عزتِ نفس مجروح ہو جائے، تو لوگوں کی نظر میں اس کی قدر بھی کم ہونے لگتی ہے۔ اس کے برعکس، جو شخص اپنے کردار، وقار اور اچھے اخلاق کی حفاظت کرتا ہے، وہ نہ صرف دوسروں کی دی ہوئی عزت کو برقرار رکھتا ہے بلکہ اپنے حسنِ کردار کی وجہ سے دوبارہ بھی عزت، محبت اور اعتماد حاصل کرتا ہے۔

✦
Book (English)Know Thy Self
کتاب (اردو)خود کو جان
Volume · QuotationVolume 1 · Quotation 116
جلد · قولجلد اول · قول ۱۱۶
Author Peer e Tareeqat, Rahbar e Shariat, Al Shaikh — Peer Allama Waseeq Ahmed
مصنف پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، الشیخ — پیر علامہ وثیق احمد
← Previous All Quotes Next →